”یہاں تو ایک سینڈویچ بھی۔۔۔“ بھارتی فوجیوں کے بعد بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی بھوک سے بلبلا اٹھے

”یہاں تو ایک سینڈویچ بھی۔۔۔“ بھارتی فوجیوں کے بعد بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ...
”یہاں تو ایک سینڈویچ بھی۔۔۔“ بھارتی فوجیوں کے بعد بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی بھوک سے بلبلا اٹھے

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوجیوں کے بعد بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھی ”بھوکے“ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو ٹھہرے تو ایک اعلیٰ معیار کے ہوٹل میں ہیں لیکن ان کے پاس کھانے کیلئے پیسے نہیں ہیں جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنے والدین سے رقم منگوا کر گزارہ کر رہے ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک بہترین ہوٹل میں ٹھہری ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کے کھانے کا اخراجات نہیں اٹھائے اور کھلاڑی روانہ ملنے والے الاﺅنس ادا نہ ہونے کے باعث کھانے سے محروم ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری اجے شرکے اور بھارتی میں کرنسی کے حوالے سے لگائی گئی پابندی کے باعث ایسا ہوا ہے کیونکہ نئی پالیسی کے بعد ایک دن میں صرف 24,000 روپے ہی نکلوائے جا سکتے ہیں جبکہ سیکرٹری کی عدم موجودگی میں فنڈز ریلیز کرنے کیلئے دستخط کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔

ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”ہم کسی طرح سے گزارہ کر رہے ہیں۔ میچ کے دنوں میں دوپہر کا کھانا میزبان دیدیتے ہیں جبکہ ہوٹل میں ناشتہ بھی مل جاتا ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ رات کے کھانے کا ہے۔ ہمیں ممبئی کے ایک مہنگے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں ایک سینڈویچ بھی 1500 روپے کا ہے۔ میدان میں تھکا دینے والی محنت کے بعد کھلاڑیوں کے پاس کھانا کھانے کیلئے ہوٹل سے باہر جانے کے علا وہ کوئی راستہ نہیں۔ “

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق اجے شرکے کو نکالے جانے کے بعد کھلاڑیوں کے سامنے ایسے کوئی افسر نہیں جس سے وہ دستخط کرا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پینل نے بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری کو چھوٹے اور روزانہ ہونے والے اخراجات کیلئے رقم نکالنے کی اجازت دی تاہم کھلاڑیوں کو ڈیلی الاﺅنس نہ دئیے جا سکے جس کے باعث انہیں اپنے والدین سے رقم لینا پڑ رہی ہے۔

مزید : کھیل


loading...