اشرف طائی کا میچ فکسنگ کا اعتراف،اہلیہ میدان میں آگئیں ،شوہر پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا

اشرف طائی کا میچ فکسنگ کا اعتراف،اہلیہ میدان میں آگئیں ،شوہر پر انتہائی ...
اشرف طائی کا میچ فکسنگ کا اعتراف،اہلیہ میدان میں آگئیں ،شوہر پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراٹے کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ میدان میں آگئیں ہیں اور مطالبہ کیاہے کہ اشرف طائی سے سرکاری ایوارڈ واپس لیا جائے،انہوں نے میچ فکسنگ کا اعتراف نشے کی حالت میں کیا ،اشرف طائی او ران کے شاگرد لڑکیوں کی مجبوریاں کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق اشرف طائی نے 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ”میں نے5لاکھ ڈالرز لیکر میچ ہارا“ جس کے بعد اب ان کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور کہاہے کہ ان کے شوہر 1982سے نشہ کرتے ہیں ،وہ 25سال سے ہیروئن استعمال کر رہے ہیں ،انہوں نے آج بھی نشے میں بیا ن دیا ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

ضرور پڑھیں: ایک اورکاوش!!!

انہوں نے کہا کہ اشرف طائی نے لبادہ اوڑھ رکھاہے ،اللہ نے ان کے منہ سے ہی حقیقت نکلوا دی ہے ،بچوں کی وجہ سے میں ان کے ساتھ رہی ہوں ،وہ مجھے بلیک میل بھی کرتے ہیں ۔اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ نے اپنے شوہر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ ابھی یہ آغاز ہے کہ اللہ انہیں پکڑے گا ،اللہ نے ا ن کے منہ سے ہی حقیقت نکلوا دی ہے ۔ثمینہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر سے سرکاری ایورڈ واپس لیا جائے کیونکہ وہ اس ایوارڈ کے حق دار نہیں ہیں ۔اشرف طائی کو پرائڈ آفر پرفارمنس ایورڈ دیا گیا تھا تاہم انہوں نے آج 34سال بعد اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 1983میں جرمنی کے ہاورڈ جیکسن کیخلاف لڑی جانے والی فائٹ فکس تھی ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...