کتنے عرصے بعد چاند زمین سے آٹکرائے گا؟ سائنسدانوں نے جواب دے دیا، انتہائی تشویشناک خبر دے دی

کتنے عرصے بعد چاند زمین سے آٹکرائے گا؟ سائنسدانوں نے جواب دے دیا، انتہائی ...
کتنے عرصے بعد چاند زمین سے آٹکرائے گا؟ سائنسدانوں نے جواب دے دیا، انتہائی تشویشناک خبر دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چاند اس وقت زمین کے گرد چکر لگاتا ہوا سالانہ 3.8سینٹی میٹر دور جا رہا ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس کی رفتار میں تبدیلی آئے گی اور ایک دن ایسا آئے گا جب یہ زمین سے ٹکرا جائے گا۔ جس روز یہ حادثہ ہوا ان دونوں سیاروں کے ٹکرانے سے اتنی زیادہ توانائی خارج ہو گی کہ ہماری زمین کھولتے ہوئے لاوا کا سمندر بن جائے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف آئیڈاہو کے سائنسدانوں نے ایک طرف یہ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کی ہے تو دوسری طرف یہ بتا کر کچھ مطمئن بھی کر دیا ہے کہ چاند اور زمین کے ٹکرانے کا یہ ہولناک واقعہ آج سے 65ارب سال بعد رونما ہو گا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق چاند آج سے کوئی ساڑھے 4ارب سال پہلے وجود میں آیا تھا اور تب سے یہ آہستہ آہستہ زمین سے دور جا رہا ہے۔ اس کے زمین سے دور جانے کی وجہ زمین پر ہونے والا جوار بھاٹا کا عمل ہے جو اسے ابتداءسے ہی پرے دھکیل رہا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر بیرنز کا کہنا تھا کہ ”جوار بھاٹا کے ارتقائی عمل کا خاتمہ ہی چاند کی رفتار میں تبدیلی اور اس کے زمین سے ٹکراﺅ کا باعث بنے گا۔ زمین کی کشش ثقل چاند کو اس کے مدار میں رکھتی ہے لیکن ساتھ ساتھ چاند کی کشش بھی ہماری زمین پر عمل پذیر ہوتی ہے۔ زمین اور چاند کی یہ کشش ہمارے سمندروں میں جواربھاٹا کا باعث بنتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -