سونا 150 روپے مہنگا، فی تولہ 50 ہزار 450 روپے کا ہو گیا

سونا 150 روپے مہنگا، فی تولہ 50 ہزار 450 روپے کا ہو گیا
سونا 150 روپے مہنگا، فی تولہ 50 ہزار 450 روپے کا ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بھر میں سونا 150 روپے مہنگا ہو گیا جس کے باعث اس کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی ، حیدر آباد، لاہور، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 50 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

علاوہ ازیں سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی 128 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 43 ہزار 114 روپے سے بڑھ کر 43 ہزار 242 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور یہ 651 روپے 42 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

مزید : بزنس


loading...