سوتیلے باپ کے قاتل کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ،کم عمر قاتل کو عدالت نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

سوتیلے باپ کے قاتل کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ،کم عمر قاتل کو عدالت نے ...
سوتیلے باپ کے قاتل کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ،کم عمر قاتل کو عدالت نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

  


لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 13سالہ ملزم حمزہ کو 3روز جسمانی ریمانڈ پر اسلام پورہ پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

اس موقع پر ملزم حمزہ کا کہنا تھا کہ اسے اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ فہد عباس کے روبرو اسلام پورہ پولیس کے انچارج انویسٹی گیشن طارق نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم حمزہ کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حمزہ نے گزشتہ روز باپ کے قتل کی رنجش میں درخواست ضمانت میں پیشی پر آئے ملزم ملک عامر کو سماعت کے بعد سیشن کور ٹ کے ججز گیٹ سے باہر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے فائرنگ کی جو کہ ایک گولی مقتول ملزم کی پیٹھ پر لگی اور باقی 5گولیاں کمسن ملزم نے ملزم کے سینے پر فائر کیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مقتول ملک عامر کی بیوہ صائمہ عامر کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم سے آلہ قتل برآمد کیا جا چکا ہے .

 انہوں نے دلائل دیئے کہ تیرہ سالہ ملزم حمزہ سے مقدمہ سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے اور ملزم کی نشاندہی پر مزید ملزمان گرفتار کئے جانے ہیں جبکہ قتل کے مقدمہ کے اصل محرکات کو بھی سامنے لانا ہے ،ملزم کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حمزہ کو 3روز جسمانی ریمانڈ پر اسلام پورہ پولیس کی تحویل میں دے دیا، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اختر لوہان کے روبرو ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں اسلام پورہ پولیس نے ملزم حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیدیا۔

مزید : لاہور


loading...