شعیب اختر نے ماضی کی دل کو چھو لینے والی داستان سنا دی،دوستی کا فرض نبھا دیا،شاندار کام کر دیا

شعیب اختر نے ماضی کی دل کو چھو لینے والی داستان سنا دی،دوستی کا فرض نبھا ...
شعیب اختر نے ماضی کی دل کو چھو لینے والی داستان سنا دی،دوستی کا فرض نبھا دیا،شاندار کام کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے اپنے ماضی کا دل کو چھو لینے والا واقعہ سنا دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کا کہناتھا کہ وہ جب پنڈی کلب میں بھاگتے تھے اور وہاں سے نکلتے تھے تو راستے میں ایک گنے کے جوس والا ہوتا تھا ،اس وقت مجھے گنے کا جوس بہت پسند تھا ،میں نے اسے کہا کہ تم میرے دوست بن جاﺅ اور مجھے مفت میں جوس پلایا کرو تو جب میں سٹار بن جاﺅں گا تو تمہیں گنے کے جوس کی مشین خرید کر دوں گا ۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس وقت اس نے مجھے وہاں سے بھگا دیا لیکن دو یا تین دن بعد اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تمہیں یقین ہے کہ تم سٹار بن جاﺅ گے ۔میں نے طارق سے کہا کہ میری آنکھوں یہ آگ دیکھو میں سٹار ضرور بنوں گا ۔شعیب اختر کا کہناتھا کہ پھر آہستہ آہستہ ہماری دوستی ہو گئی اور اس نے مجھے ڈیڑھ سال مفت میں گنے کا جوس پلایا پھر جب میں سٹار بن کر واپس آیا تو مجھے پتہ چلا کہ اس کی وفات ہو چکی ہے تو پھر میں اس کے گھروالوں سے ملا اور کہا کہ اب گنے کے جوس کی مشین نہیں بلکہ دکان بنا کر دوں گا اور پھر سارا کچھ کیا۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

ویڈیو دیکھیں:



مزید :

کھیل -اہم خبریں -