اتفاقیہ گولی چلنے سے لاہورکے علاقے ہنجروال میں بچہ شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

اتفاقیہ گولی چلنے سے لاہورکے علاقے ہنجروال میں بچہ شدید زخمی ، ہسپتال منتقل
اتفاقیہ گولی چلنے سے لاہورکے علاقے ہنجروال میں بچہ شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورکے علاقے ہنجروال میں بندوق سے کھیلتے ہوئے بچہ گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں بچے اپنے ناناکا بندوق سے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران اچانک گوکی چل گئی جو 8سالہ علی رضا کے سر میں جالگی جس سے علی رضا شدید زخمی ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بندوق کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے بچے کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے بچے کے نانا سے تفتیش کی تو پتہ چلا وہ بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا ہے اور اس کے پاس موجود اسلحہ لائسنس یافتہ  ہے۔

مزید : لاہور


loading...