زونگ4G کا صحت مند ماحول کے حوالے سے اہم اقدام

زونگ4G کا صحت مند ماحول کے حوالے سے اہم اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے 4G کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے اپنی سماجی کارپوریٹ ذمہ داریوں کے ضمن میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے جنوری 2018 سے ملک بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر بشمول اسلام آباد میں واقع ہیڈ کوارٹر کو سموک فری زون بنا نے کا اعلان کر دیا ہے۔اس اعلان کے تحت زونگ4G کے تمام دفاتر میں تمباکو نوشی اور ایسی تمام مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ تمباکو نوشی انسانی صحت کے علاوہ ارد گرد کے ماحول کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ زونگ 4G نے اپنی ماحول دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلہ سے ملازمین کو کام کرنے کیلئے بہترین ماحول میسر ہو گا جس سے ان کی استعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔زونگ4G کے ملازمین کی جانب سے اس فیصلہ کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ4G اپنی ماحول دوست پالیسیوں کے حوالے سے اپنے ہیڈ کوارٹر کے ایک مخصوص حصے کو متبادل توانائی پر منتقل کرنے کے عزم کا اظہار کر چکا ہے۔ہیڈ آفس کے علاوہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں بھی متبادل توانائی کے ذرائع پر کام کیا جائے گا ۔ زونگ4G پر عزم ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین، کمیونٹی اور ماحول کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مجموعی طور پر معاشرے میں بہتری آئے۔

مزید :

کامرس -