بچی زیادتی کے بعد قتل، امام مسجد کو سزائے موت کا حکم
بدین(آن لائن)بدین کی مقامی عدالت نے 11 سالہ بچی مقدس سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر امام مسجد کو سزائے موت سناتے ہوئے دیگر تین ملزموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلا ت کے مطابق اپریل 2014 ءمیں کڈھن تھانے کی حدود میں مقامی امام مسجد غلام مرتضیٰ نے بلاول آرائیں ، عادل آرائیں اور وسیم آرائیں کے ساتھ مل کر قرآن پاک پڑھنے کے لیے آنے والی 11 سالہ معصوم مقدس کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جب کہ زیادتی کے تین دن بعد مقدس بدین کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ملز موں کے خلاف کڈھن تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ، جس پر بدین کی مقامی عدالت نے مولوی غلام مرتضی ٰکو سزائے موت ، جب کہ دیگر تین ملزموں کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔
اس موقع پر مقتولہ کے والد غلام مصطفی نے گفتگو میں بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے میری معصوم مقدس چھن گئی، ہمارے گھر کی خوشیاں ختم ہو گئیں پر آج عدالتی فیصلے سے مجرموں کو سزا ملنے پر خوشی ہوئی ہے۔