” ہم افغانستان کے بارڈر پر یہ کام کرنے لگے ہیں“ پاک فوج نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا، افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا

” ہم افغانستان کے بارڈر پر یہ کام کرنے لگے ہیں“ پاک فوج نے اب تک کا سب سے بڑا ...
” ہم افغانستان کے بارڈر پر یہ کام کرنے لگے ہیں“ پاک فوج نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا، افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چمن میں پاک افغان سرحد پر پاکستان کی طرف سے خاردار باڑ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ فیصلہ بارڈر پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔
ایف سی بلوچستان کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ندیم سہیل نے قبائلی جرگے سے گفتگو میں کہا کہ بہت جلد سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔ جرگے میں چمن شہر اور گردونواح کے دیہاتوں کے عمائدین نے شرکت کی ، اس موقع پر بارڈر کراس کرنے کے قانونی طریقوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحدی علاقوں کے ریڈ زون میں رہنے والے لوگوں کا اخراج کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت روک کر مکینوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ بے گھر ہونے والے قبائلیوں کو محفوظ علاقوں میں متبادل رہائشیں فراہم کی جائیں گی۔
بریگیڈیئر ندیم سہیل نے بتایا کہ باڑ لگانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور جلد ہی عملی کام شروع کردیا جائے گا، باڑ لگانے سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو ہی فائدہ ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ باڑ کی وجہ سے دونوں ملکوں میں جاری تجارت متاثر نہیں ہوگی، سرحد پر سکینر نصب کیے جائیں گے تاکہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے ٹرکوں کو چیک کیا جاسکے۔
بریگیڈیئر ندیم سہیل نے کہا کہ کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر قائم غیر ضروری چیک پوائنٹس ختم کردیے جائیں گے جبکہ تاجروں کو خصوصی تجارتی کارڈز جاری کیے جائیں گے۔