اوپو ایف 5کے بعد اے 83بھی مارکیٹ میں آگیا، اس کی قیمت کتنی اور خصوصیات کیا ہیں؟ جان کرآپ بھی ابھی خریدنے کیلئے نکل پڑیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

اوپو ایف 5کے بعد اے 83بھی مارکیٹ میں آگیا، اس کی قیمت کتنی اور خصوصیات کیا ہیں؟ ...
اوپو ایف 5کے بعد اے 83بھی مارکیٹ میں آگیا، اس کی قیمت کتنی اور خصوصیات کیا ہیں؟ جان کرآپ بھی ابھی خریدنے کیلئے نکل پڑیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مارکیٹنگ ریلیز) ’اوپو الیکٹرانکس کارپوریشن‘ کی طرف سے گزشتہ ماہ سمارٹ فون کا نیا ماڈل ’اے 83‘ متعارف کروایا گیا جس کے تمام تر فیچرز اس سے قبل آنے والے ماڈل ’اوپوایف 5‘ سے مماثل تھے تاہم اے 83اس سے انتہائی کم قیمت میں صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ سمارٹ فون 1440x720پکسل ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کی 18:9سکرین 5.7انچ کی ہے۔
اے 83کا ڈیزائن انتہائی جدید اور دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔ اس کے اوپری اور نچلے ڈھلواں کنارے اس کی خوبصورت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔خمیدہ کناروں کی وجہ سے اس فون پر ہاتھ کی گرفت مضبوط رہتی ہے اوریہ ہاتھ سے پھسلتا نہیں ہے۔ اس کی باڈی پلاسٹک کی بنائی گئی ہے لیکن یہ بہت سخت اوروزن میں ہلکی ہونے سے فون کو اٹھانے میں آسانی رہتی ہے۔اے 83کی سکرین پر کوئی گلاس پروٹیکٹر لگوانے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ کمپنی کی طرف سے پہلے ہی اس پر سکرین پروٹیکٹر اور کیس لگایا گیا ہے تاکہ گرنے کی صورت میں یہ ٹوٹنے سے محفوظ رہے۔
’اوپو اے 83‘ میں دو سموں کی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس کی RAMجی بی اور انٹرنل میموری 32جی بی ہے جسے میموری کارڈ کے ذریعے 128جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس ماڈل میں اینڈرائیڈ 7.1نوگٹ آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کلر او ایس 3.2اور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 23چپ سیٹ نصب کیے گئے ہیں۔
اے 83میں سنسرز کا حامل ملٹی میڈیا، ایئرپیس، 8میگا پکسل فرنٹ کیمرااور 3.5ملی میٹر آڈیو جیک لگائے گئے ہیں۔ اس میں مائیکروفون کے ساتھ شور کو کم کرنے والا مائیک بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس کا بیک کیمرا 13میگا پکسل ہے اور ساتھ ایل ای ڈی فلیش بھی لگائی گئی ہے۔اس کے فرنٹ اور بیک، دونوں کیمروں میں مصنوعی ذہانت کی حامل بیوٹی ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے جو صارفین کی تصاویر کو خودکار طریقے سے خوبصورت بنانے کا کام کرتی ہے۔اے 83میں آٹو فوکس، جیو ٹیگنگ ٹچ فوکس، فیس ڈی ٹیکشن ایچ ڈی آر اور پیرانوما آپشنز جیسے فیچرز بھی مہیا کیے گئے ہیں۔
اے 83سے بیک وقت کئی کام لیے جا سکتے ہیں کیونکہ یہ بیک وقت کئی ایپلی کیشنز کھولنے سے بھی ہینگ نہیں ہوتا۔یہ شیمپین اور سیاہ، دو رنگوں میں دستیاب ہے۔ لہٰذا اگر آپ بہترین سیلفی کیمرے کے حامل اچھے اور سستے فون کی تلاش میں ہیں تو اوپو کا اے 83آپ کے لیے بہترین انتخاب ہوگا۔ویڈیو دیکھئے