عوامی شکایات پر فوری کارروائی،آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او جھنگ سٹی کو معطل کر دیا 

عوامی شکایات پر فوری کارروائی،آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او جھنگ سٹی کو معطل ...
عوامی شکایات پر فوری کارروائی،آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او جھنگ سٹی کو معطل کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عوامی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او  جھنگ سٹی رائے سیف اللہ بھٹی کو معطل کر دیا ہے، آئی جی پنجاب نے کرپشن ،اختیارات کا ناجائز استعمال اور لاپرواہی جیسے الزامات ثابت ہونے پر احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پیشہ ورانہ غفلت کے مرتکب پانے پر ایس ڈی پی او سٹی جھنگ سیف اللہ بھٹی کو معطل کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں کرپٹ نااہل اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اس محکمہ کی بنیادی ذمہ داری لوگوں کو بر وقت انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ میں سخت ترین انٹرنل اکاونٹیبیلیٹی کے تحت کاروائیوں کا عمل جاری ہےاو ر اب اس عمل کو مزید تیز تر کر دیا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں ۔ اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ایس ڈی پی او سٹی جھنگ سیف اللہ کو عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات ،کرپشن ،اختیارات کا ناجائز استعمال اور لاپرواہی جیسے الزامات ثابت ہونے پر فوری طور پر معطل کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -