آئی جی پنجاب نے چھ پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

آئی جی پنجاب نے چھ پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
آئی جی پنجاب نے چھ پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے چھ پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی سجاد محمد خان ، ڈی ایس پی ٹو بٹالین ون پی سی لاہور شوکت علی جوئیہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجا ب لاہور کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ایس ڈی پی او تلہ گنگ چکوال عبد الرحمان کو ایس ڈی پی او کلور کوٹ بھکر ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ جمیل احمد کو ایس ڈی پی او صدر نارووال ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پاکپتن محمد نعیم ورک کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی پی او چونیاں قصور سید مستحسن علی شاہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ، لاہورکے سپرد کر دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -