امریکی صدر نے طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

امریکی صدر نے طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی :وزیر خارجہ ...
امریکی صدر نے طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ 70سال کابگاڑ 6ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا ، حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ 70سال کا بگاڑ 6ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، عوام کو تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد ہے ، پاکستان پر امن افغانستان کیلئے کوشاں ہے ، پر امن اور ترقی یافتہ افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کا کہ افغان امن میں پاکستان کا کرداراہم رہاہے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات میں امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کوسراہاہے ۔

ان کاکہناتھا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت میں چل رہاہے ، کلبھوشن نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے ، کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی ٹیم 19فروری کو عالمی عدالت انصاف میں شواہد پیش کرے گی ۔

مزید :

قومی -