عوام کے تعاون کے بغیر پولیو سے پاک مردان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،محمد عابد خان

عوام کے تعاون کے بغیر پولیو سے پاک مردان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ...

  

مردان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور عوام کے تعاون سے پولیو سے پاک مردان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ، پولیو کے دو قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ مردان میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر مہم چلارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں DPEC اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل ہادی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر باسط ، ڈویژنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر ، ڈسٹرکٹ ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سہیل ، محکمہ تعلیم کے آفیسر حاجی نور عالم خان، ڈی ایس پی سیکورٹی شیر آمان خان اور دیگر متعلقوں محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان کو پچھلے اور آنیوالے پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم 18فروری سے 21فروری تک جاری رہیگی۔ پورے ضلع میں 417754 ٹارگٹڈ بچوں کے لئے 1271 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا کردار اہم ہے ۔ پچھلے پولیو مہم پر متعلقہ محکموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو مرض سے نجات کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، اس لئے کہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے تاکہ عوام اس موذی مرض سے نجات حاصل کرسکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی، گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی بروقت پہنچایا جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نموار نہ ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -