سابق سینیٹر مولانا راحت حسین کی بخشالی آمد ،ملاقاتیں کیں
بخشالی (نمائندہ پاکستان ) جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق سینیٹر مولانا راحت حسین کی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین کے ہمراہ بخشالی آمد، جے یوآئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور نومنتخب ممبر ضلع کونسل قاضی بشیراحمد سے ملاقات کی اور انہیں ضلعی ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی مولانا راحت حسین نے جے یوآئی کے زیراہتمام 17 فروری کو مردان ملین مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں تشہیری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تیز کرنے کی ضرورت اور ملین مارچ کے سلسلے میں علاقے کے صحافیوں سے رابطے بڑھانے پر زور دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ناموس رسالت ﷺملین مارچ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ثابت ہوگا۔۔۔