صوابی ،شیخ القرآن وحدیث حضرت مولانا حمد اللہ بابا جی کے ایصال ثواب کیلئے محفل حسن قرآت کا انعقاد

صوابی ،شیخ القرآن وحدیث حضرت مولانا حمد اللہ بابا جی کے ایصال ثواب کیلئے ...

  

صوابی(بیورورپورٹ)بزرگ عالم دین اور استاد علماء شیخ القر آن والحدیث حضرت مولانا حمد اللہ جان باباجی آف ڈاگئی کے ایصال ثواب کے لئے کل بروز ہفتہ نو فروری کو نماز ظہر کے بعد دارلعلوم مظہر العلوم ڈاگئی ضلع صوابی میں شیخ القر آن والحدیث حضرت مولانا اسد اللہ جان کی صدارت میں محفل حسن قر آت کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں جید علماء کرام شیخ القر آن مولانا نور الہادی المعروف صاحب حق صاحب کے علاوہ، قاری محمد اسماعیل مشوانی ، قاری آفتاب الرحمن ، قاری محمد ریاض المدنی،قاری حبیب اللہ نورانی ، استاذ القراء قاری محمد عمران،قاری محمد فاضل وجدانی اور دیگر علماء ، مشائح اور قاری حضرات خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔جانشین ڈاگئی باباجی و مہتمم جامعہ دارلعلوم عر بیہ مظہر العلوم ڈاگئی اشفاق اللہ خان نے تمام مسلمانوں سے اس بابرکت محفل میں بر وقت شرکت کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -