ڈیرہ ،گومل یونیورسٹی روڈ پر مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور گاڑی چھین لی

ڈیرہ ،گومل یونیورسٹی روڈ پر مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور گاڑی چھین ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں آڑاروڈ پر تین مسلح افراد نے ایک شخص سے اسلحہ کی نوک پر10لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، گاڑی کی چابی ، موبائل اوردیگرسامان چھین لیا‘نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق آڑا کا رہائشی سلیم ولد غلام سرورگاڑٖی پر جارہاتھا کہ آڑاروڈ پراچانک تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اس کوروک کراس سے زبردستی 10لاکھ 52ہزار270روپے ،قومی شناختی کارڈ ، گاڑی کی چابی اورموبائل بمعہ سم چھین لیے اورموقع سے فرارہوگئے ۔ یونیورسٹی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ سلیم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف392PPCکے تحت درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -