عالمی شہرت یافتہ سکواش کھلاڑی جہانگیر خان ایک بار پھر میدا ن میں

عالمی شہرت یافتہ سکواش کھلاڑی جہانگیر خان ایک بار پھر میدا ن میں

  

پشاور(پ ر) عالمی شہرت یافتہ سکواش کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتر آئے ہیں مگر اس دفعہ وہ ٹی ایس بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ بطور مشیر آئے ہیں تاکہ سول ورکس میں طویل تجربہ پر مبنی جدت اور آرائش اور جہانگیر خان کا جذبہ مل کر پاکستان میں سپورٹ پاور ہاؤس بنائیں گے۔ٹی ایس بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور عالمی شہرت یافتہ اور ناقابل شکست کھلاڑی جہانگیر خان مل کر سپورٹس پاور ہاؤس بنائیں گے۔ پاکستان کی بڑی ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ٹی ایس بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور عالمی شہرت یافتہ اور ناقابل شکست کھلاڑی جہانگیر خان کو اپنے مشیر پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کرتی ہے۔ جہانگیر خان ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں ’’میں ایک عرصہ سے پاکستان میں سپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں کیونکہ اچھا کھلاڑی بنانے کے لئے اچھی سپورٹس سہولیات ضروری ہیں‘‘۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک مکمل پارٹنر شپ ہے جس سے میں اپنی دیرینیہ خواہش پوری کرسکوں گا۔ٹی ایس بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 400 سے زائد سکواش کورٹ، مصنوعی فٹ بال اور ہاکی فیلڈز اور 150 سے زائد سنتھیٹک ٹینس کورٹ بنائے ہیں۔ جہانگیر خان نے 15 سال کی عمر میں ورلڈ ایمیچور چیمپئن شپ جیتی۔ انہوں نے 1982ء سے 1991ء لگاتار 10 مرتبہ برٹش اوپن چیمپئن شپ جیتی۔ وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ اولمپئن چیمپئن شپ 6 مرتبہ جیتی اور سکواش کی تاریخ میں سب سے طویل دورانیہ 2.46 گھنٹے کا میچ کھیلا۔ٹی ایس بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں 1984 سے سپورٹس انڈسٹری میں تعمیر کا کام کررہا ہے۔ اب اس کا جائزہ کار ’’ٹرن کی‘‘ معیار تک پہنچ چکا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -