شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ،وجیہہ اکرم

شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ،وجیہہ اکرم

  

مردان (بیورورپورٹ ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجیہہ اکرم ایم این اے نے کہاہے کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرہی ہے ملک میں یکساں نصاب کے لئے جدوجہد جاری ہے جس سے ایک قوم کا تاثر ابھر ے گا سکل بیس ایجوکیشن وقت کی اہم ضرور ت ہے پرائیوٹ اورسرکاری تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کے مطابق تعلیم دینے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے وہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکولز مردان کیمپس میں ’’ روبوٹک ٹیکنالوجی ‘ ‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں جس میں سکول کے بچوں نے ڈمی روبوٹ کے طورپر خاکے پیش کئے جسے حاضرین نے بہت سراہا تقریب سے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی ،رکن قومی اسمبلی ظل ہما، عبدالولی خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب ،پروفیسر ڈاکٹر ندیم اقبال ،سکول کی پرنسپل صدف افسر،پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد نواز ماندوری اورمحمد عارف ماندوری سمیت ڈی آرسی کے رجسٹرار احسان اللہ باچانے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر عبور کے بغیر ترقی ناممکن ہے ہمیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہوگا انہوں نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کے حصے کا کام کررہے ہیں اس لئے ان کی مکمل سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے والی قوم تاریخ کے صفحات میں زندہ رہتے ہیں مقررین نے آئی آئی یو سکولز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ادارے کی زیر نگرانی چلنے والے سکولوں کی معیار انہتائی اہمیت کی حامل ہے اوریہاں بچوں کی چوطرفہ نشونما پر توجہ دی جاتی ہے جو لائق تحسین ہے ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میں یادگاری شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -