’’پی ای این‘‘نے سرکلر کو عدالتی آرڈر کی غلط تشریح قرار دیا ،واپس لینے کیلئے ہفتہ کی ڈیڈ لائن

’’پی ای این‘‘نے سرکلر کو عدالتی آرڈر کی غلط تشریح قرار دیا ،واپس لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)نے ایم ڈی پی ایس آراے کی طرف سے جاری کردہ سرکلرکوعدالتی آرڈرکی غلط تشریح اورسائبرکرائم قراردیتے ہوئے اعلامیہ کوواپس لینے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دی ہے۔PENکے صوبائی صدر سلیم خان نے تنظیم کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے کااطلاق صرف پانچ ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ فیس لینے والے اداروں پر ہی ہوتاہے تاہم ایم ڈی کی جانب سے جاری ہونیوالے سرکلرکے ذریعے تمام نجی تعلیمی اداروں کوفیس میں کمی کیلئے ہراساں کیاجارہاہے جوکہ نہ صرف عدالتی احکامات کی غلط تشریح ہے بلکہ سوشل میڈیا پر ایم ڈی کے سرکلرکی تشہیر کرکے ریگولیٹری اتھارٹی سائبرکرائم کی مرتکب ہورہی ہے ،ہم اس اقدام کی بھرپورمذمت اور سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اگر ایم ڈی نے ایک ہفتہ کے اندراپنااعلامیہ واپس نہیں لیا تواس سلسلے میں ایف آئی اے سے بھی رجوع کیاجائے گا۔