ڈیرہ ،فریقین کی فائرنگ سے میچ دیکھنے والا زخمی

ڈیرہ ،فریقین کی فائرنگ سے میچ دیکھنے والا زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پنیالہ کے علاقہ تالگی میں2فریقوں کی فائرنگ کی زدمیں آکرمیچ دیکھنے والانوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدودمیں علاقہ تالگی میں نامعلوم ملزمان کی آپس میں فائرنگ کی زدمیں آنے سے میچ کے لیے جانے والاشہزاد ولد سلطان سکنہ تالگی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیاجس کوہسپتال داخل کرادیاگیا۔ نواب پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -