تاجر برادری کے تحفظات کا احساس ہے،سرمایہ کاری بورڈ کی اولین ترجیح کاروبار آسان بنانا ہے:سردار تنویر الیاس

تاجر برادری کے تحفظات کا احساس ہے،سرمایہ کاری بورڈ کی اولین ترجیح کاروبار ...
 تاجر برادری کے تحفظات کا احساس ہے،سرمایہ کاری بورڈ کی اولین ترجیح کاروبار آسان بنانا ہے:سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرمایہ کاری بورڈ  پنجاب کے چیئرمین سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ نئی صنعتیں لگانے اور کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے سہولیات دی جائیں گی، تاجروں کو مختلف محکموں میں بھاگ دوڑ نہیں کرنا پڑے گی، سرمایہ کاری بورڈ کی اولین ترجیح کاروبار آسان بنانا ہے، تجاویز لینے  کے لئے تمام چیمبرز آف کامرس کا دورہ کر رہا ہوں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کا عملہ تاجر برادری کی خدمت کے لیے ہر وقت دستیاب ہے، پنجاب میں گیارہ انڈسٹریل زون ہیں،سات سے آٹھ نئے انڈسٹریل زونز پر کام ہو رہا ہے تاکہ مقامی صنعت بحال ہو، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کا کردار مثالی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس   نے کہا کہ روالپنڈی چیمبر کی جانب سے'' میڈ اِن پاکستان'' کے نام سے بیرون ملک نمائش کراناخوش آئند ہے، ہم سب کو اس کی تقلید کرنی چاہیے، روات انڈسٹر یل سٹیٹ کے لیے لنک روڈ کی فراہمی کا مسلہ ترجیح بنیاد پر حل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  تاجر برادری کے تحفظات کا احساس ہے ،سیلز ٹیکس ہو یا پی آر اے کے حوالے سے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتا ہوں پاکستان زرعی ملک ہے لیکن بدقسمتی سے صلاحیت ہونے کے باوجود زرعی خام مال امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرخیز زمین کے باعث کپاس، سٹرس اور ٹماٹر کی وافر مقدار میں فصل ہوتی ہے،ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، امپورٹ کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی بچت کی جا سکتی ہے۔