پشاور ،نمک منڈی کے تاجروں کا ٹریڈ ٹیکس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور ،نمک منڈی کے تاجروں کا ٹریڈ ٹیکس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)نمک منڈی کے تا جروں نے ٹا ؤن ون پشاور کی جا نب سے بے وجہ کے ٹریڈ ٹیکس کیخلاف گزشتہ روز نمک منڈی طوک میں احتجاجی مظا ہرہ کیا جس کی قیا دت نمک منڈی بازار کے صدر عبدالجلیل ، ایگزیکٹیو ممبر آل پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ اندسٹری حا جی محمو ر خا ن اور دیگر کر رہے تھے اس دوران مظا ہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر ٹاؤن ون کے خلا ف نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ٹا ؤن میونسپل اینڈ منسٹریشن کی جا نب سے تا جروں کو ٹریڈ ٹیکس کے نا م پر پا نچ ہزار سے دس ہزار تک کے جرما نہ کے نوٹسس دیئے گئے جبکہ قانونی طور پر جر ما نہ کی رقم 500رو پے سے زیا دہ نہیں ہیں اُنہوں نے الزام لگا یا کہ ٹا ؤن ون والوں نے ٹریڈ ٹیکس کا ٹھیکہ پی ٹی آئی کے نا ظم جا ن خا لد کو دیا ہوا ہے جو کہ چند پو لیس اہلکاروں کے ہمراہ بازار میں خوف وہراس پیدا کرتا ہے جبکہ ہم سالا نہ لا کھوں روپے حکومت کو ٹیکس دیتے ہے مگر اس کے با وجود ہما رے ساتھ اس قسم کا رویہ کیا جرہا ہے جو کہ ہما رے ساتھ سرا سر نا انصا فی ہیں اُنہوں نے کہا کہ ٹا ؤن انتظا میہ کو چا ہیئے کہ اس قسم کی کاروائی سے قبل بازار کے صدر کو اعتماد میں لیے بغیر خوف وہراس پیدا نہ کرے کیو نکہ نمک منڈی میں قیمتی پتھروں کی خرید وفروخت کے لیئے غیر ملکی سرما یہ آتے ہیں وہ بھی آنا بند کر دینگے اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ،نا ظم اعلیٰ ارباب عا صم اور آئی جی پو لیس سے مطا لبہ کیاہے کہ ٹاؤن ون کی انتظا میہ میں مو جو د کا لی بھیڑوں کا قبلہ درست کرے بصورت دیگر مطا لبا ت منظور نہ ہو نے کی صورت میں احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہو جا ئینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -