وزیر اعظم کا کراچی کے 3ہسپتالوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کا عندیہ
اسلام آباد(آ ئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے 3ہسپتالوں کا 10 سالہ فرانزک آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا، ہسپتالوں میں بہتری کیلئے 5 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے 3ہسپتالوں کے 10 سال کا فرانزک آڈٹ بڑی فرم سے کروانے کا عندیہ دیا۔ وزیر مملکت برائے صحت کی مشاورت سے ہسپتالوں کو چلانے کیلئے بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہسپتالوں میں جناح ہسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی شامل ہیں، تینوں ہسپتالوں کو مثالی بنانا گورنر کا کام ہوگا، وفاق مشینری دے گا، تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کے فنڈز بھی بڑھائے جائیں گے۔
ہسپتال