دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید افسر اور جوان قوم کے ہیرو ہیں،عثمان بزدار

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید افسر اور جوان قوم کے ہیرو ہیں،عثمان بزدار

  

لا ہو ر (جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جمعرات کو وزیراعلی پنجاب سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان سے ملاقات ہوئی ،باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تبادلہ خیال کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملک میں امن کا کریڈٹ پاک وطن کے بہادر سپوتوں کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ قوم نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید افسر اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کر لیا اوروزیر اعلیٰ سردا ر عثمان بزدار نے اس سلسلہ میں پروگرام کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری سیاحت اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیرا علیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان کوسیاحتی مقام کیلئے ڈویلپ کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ریزارٹس کی تزئین و آرائش کافیصلہ بھی کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کیمپنگ سائٹس ،ہپ سفاری،پیراگلائیڈنگ اورلوکل ہیرٹیج بازار بھی بنائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کو صنعت کے طور پر فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔مبارکی ٹاپ میں سیاحوں کیلئے تمام تر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔عثمان بزدار نے ہیڈ تونسہ کو بھی ٹورازم سپاٹ کے طورپر ڈویلپ کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے سنگم پرواقع ڈیرہ غازی خان کے چوک ملک کا منفرد مقام ہے اسے سیاحوں کیلئے پرکشش بنائیں گے۔

عثمان بزدار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -