وفاقی حکومت نے پاکستان کو معاشی طو ر پر مفلوج کردیا ،مولانا راحت حسین
شیرگڑھ(نامہ نگار)جے یو ائی کے مرکزی رہنماء اور سابق سینیٹر مولانا راحت حسین نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور مفلوج کر دیا حج پالیسی میں سبسڈی ختم کرکے عوام پر حج کی سعادت حاصل کرنے کے دروازے بند کر دیئے ختم نبوت کے عقیدے کو چھیڑنا اسلام دشمنی ہیں پی ٹی ائی حکومت اسلامی شعائرکے خلاف اقدامات کرنے سے گریز کریں وہ گذشہ روز لوند خوڑ کے مقام پر ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جے یو ائی کے ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم،سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک تحصیل کونسلران حاجی تازہ گل،حافط احسان علی،ضلعی کونسلر آصف خان اور میاں عیسیٰ کے امیر مولانا نصیر احمد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہیں جے یو ائی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے ہی دم لیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی 17فروری کے ملین مارچ میں شرکت کرکے اسلام دوستی کا ثبوت دیں