مردان میں پرائیویٹ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم بنائی گئی

مردان میں پرائیویٹ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم بنائی گئی

  

مردان ( بیورورپورٹ) مردان کے سینکڑوں میڈیکل پریکٹیشنرز نے اپنے مسائل کے حل کے لئے پرائیوٹ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم بنالی جس کے لئے محمد یونس خان صدر جبکہ امیرمحمد خان جنرل سیکرٹری چن لئے گئے دیگر عہدیداروں میں عبدالقدیر سینئر نائب صدر ،ابرارحمید نائب صدر اور سراج الرحمان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے اس بات کا اعلان یہاں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیاگیا اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے1976کانافذ کردہ ڈرگ ایکٹ بحال کرنے ،پرائیوٹ پیرامیڈیکس کو سرکاری پیرامیڈیکس کی حیثیت دینے،فارم سی کو فارم بی میں تبدیل کرنے اورپریکٹس کی محدود اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم اپنے جائزمطالبات کے حل کے لئے کوشاں ہوگی انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے اس پیشے سے منسلک افراد کو بے جاتنگ کیاجارہاہے حالانکہ ہماری وجہ سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگیاہے اور شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات دی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ میڈیکل پریکٹیشنرز پر روزگار کے دروزاے بند کرنا ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل عام کے مترادف ہوگا حکومت موجودہ ڈرگ قوانین میں بہتر اصلاحات لاکر مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور پرائیوٹ پریکٹیشنرز کے خلاف کاروائیوں کو ختم کیاجائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -