خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو 1122 سروس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ

خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو 1122 سروس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس(1122)نے پشاور میں ماہ جنوری کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیا ت فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمدفیضی کے مطابق ڈائر یکٹرجنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں منعقدہ ماہانہ اجلاس میں ادارے کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لیا گیا،ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے جنوری میں صوبے کے 10اضلا ع میں7252مختلف نو عیت کے ایمر جنسی واقعات کے دوران6772افرادکو بروقت اور بہترین ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متعدد زخمیوں اور بیماروں کو ہسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرخطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ1452ٹریفک حا د ثا ت،184 آگ لگنے ،5350 میڈیکل ایمر جنسیز ،5ڈوبنے ، عمارت گرنے کے2، شارٹ سرکٹ ،سلنڈراور گیس لیکج کے9دھماکے، مختلف جرائم کے82 اور163دیگر نوعیت کے واقعا ت رونما ہو ئے ۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 6منٹ اور10سکینڈز میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122کی جانب سے حالیہ بارشوں اور برفباری میں پھنسے سیاحوں کے لیے امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا اور سینکڑوں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ ریسکیو 1122کی جانب سے سرکاری اور پرائیوٹ اداروں ، سکول ،کالجز اور یونیورسٹی کے 30ہزار سے زائد افراد کو ابتدائی طبی امداداور آگ سے بچاو کی تربیت فراہم کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -