موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ثابت ہورہی ہیں ،مفتی فضل غفور

موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ثابت ہورہی ہیں ،مفتی فضل ...

  

رستم(نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق ایم پی اے مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے ، پاکستانی کرنسی جنوبی ایشیا ء کا سستاترین کرنسی میں تبدیل ہو گئی ،ملک کو مزید 18کرب مقروض کر دیا،بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے ، ملک میں مہنگائی کا راج اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ تبدیلی کے دعویداروں پر سوالیہ نشان ہے ، عریبوں کو روزگار کی بجائے ان کے کاروباری مراکز گرایا جا رہا ہے ،کسی کو گھر دینے کی بجائے ہزاروں افراد کے گھروں کو گرا دیئے ، تجاوزات کے خلاف آپریشن جب بنی گالہ تک پہنچ جاتی ہے تو عدالت عظمیٰ ریگولرائز کرنے کے احکامات جاری کر دیتے ہے، احتساب کے نام پر بننے والی حکومت پہلے اپنے بہن کی احتساب کرے ، موجودہ حکومت اپنے وزراء کے زبانوں کی وجہ گرے گی ، اتحادیوں کے ساتھ اندرونی اخلافات کی وجہ سے بہت جلد اتحادی جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھنے والی ہیں ، غیروں کے دباؤں میں آکر آسیہ ملعونہ کی رہائی کا فیصلہ سنایا گیا جسکا ثبوت یورپی پارلیمنٹ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرنا ہے ،گستاخ رسول کی سزاصرف اور صرف موت ہے ، ناموس رسالت پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کرنے دینگے ،17فروری مردان میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ یہودی ایجنٹس کے کارناموں کے خلاف اور پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاکسار منزل حاجی آباد رستم میں پرنسپل (ر) فرہاد گل سے ان کے بھائی کے وفات پر تعزیت کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ مفتی فضل غفور نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں اسلامی نظام کے خلاف اسرائیلی،یہودیوں اور قادیانیوں کا راج قائم کرنا چاہتاہے لیکن جے یو آئی کے اکابرین اور کارکنان کبھی ایسا کرنے نہیں دینگے کیونکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام بناہے اور ہمیشہ قائم رہے گا 295C کاتحفظ اپنے خون اور جانوں کی قربانی دیکر کرینگے اس میں ترمیم کا دن موجودہ حکومت کے تحت بادشاہیت کا آخری دن ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون چل رہا ہے سالیوال معاملے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی انصاف کا نعرہ لگانے والوں نے معصوم بچوں کو انصاف فراہم نہیں کیا انہوں نے کہا کہ 2018جنرل الیکشن میں عوام کے مینڈریٹ کو چوری کر دیا گیا ہے موجودہ حکومت الیکٹیڈ نہیں بلکہ سلیکٹیڈ حکومت ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -