حکومت مدینے جیسی ریاست کا وعدہ پورا کرے،زبیر کاردار

حکومت مدینے جیسی ریاست کا وعدہ پورا کرے،زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حافظ زبیر کار دار ‘ مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے وعدے کو ہمارے سمیت پوری قوم نے سراہاتھا ، ہم نے حکومت کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا تھا مگر آج پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی اس طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ بے گھر افراد کو چھت دینے کے وعدے ہوا میں تحلیل ہوگئے ہیں۔

لوگ مہنگائی ، بے روزگاری اور گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سخت پریشان ہیں موجودہ حکومت کے وزیروں مشیروں کے اندر یہ صلاحیت اور اہلیت نہیں کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران کشکو ل اٹھا کر پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں اس پانچ ماہ کی مدت میں ماضی کے تناسب سے زیادہ قرضہ لیا گیا اس کے باوجود مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے اور روپے کی قدر اور برآمدات میں کمی ہورہی ہے ۔