حکومت نے ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا،ثوبیہ کمال

حکومت نے ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا،ثوبیہ کمال

  

لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے قیام کے ابتدائی دنوں میں ہی ملک کو ترقی کی ایک نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات نمایاں ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی لانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لئے پچھلے دور میں کئے جانے والے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم ہو اور لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی آئے ، پاکستان میں فیصلہ کن قوت صرف اور صرف عوام ہیں اور وہ فیصلہ کرچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کل تک پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ باہم دست و گریبان تھے، آج دونوں مک مکا کربیٹھے ہیں، ڈیل اگر ہوئی ہے تو پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوئی ہے، ملک میں جمہوریت، آئین اور اٹھارہویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں، اٹھارہویں ترمیم پر سیاسی جماعتیں غیر ضروری واویلا کررہی ہیں۔

ثوبیہ

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -