ایم اے ،ایس سی کے امتحانات کا داخلہ فارم شیڈول جاری

ایم اے ،ایس سی کے امتحانات کا داخلہ فارم شیڈول جاری

  

لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ، سالانہ امتحان2019ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ20مارچ(بذریعہ ڈاک) اور29مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم9 اپریل(بذریعہ ڈاک) اوردستی16اپریل ہے۔ ایم اے / ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14مارچ(بذریعہ ڈاک) اور19مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم27مارچ(بذریعہ ڈاک) اوردستی4اپریل4 ہے۔لیٹ کالج امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ20مارچ (بذریعہ ڈاک) اور29مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم9اپریل (بذریعہ ڈاک) اوردستی16اپریل ہے۔ ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14مارچ (بذریعہ ڈاک) اور19مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم27مارچ(بذریعہ ڈاک) اور دستی4اپریل ہے ۔ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ2اپریل (بذریعہ ڈاک) اور11اپریل (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم17اپریل (بذریعہ ڈاک) اوردستی22اپریل ہے۔ ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ21مارچ (بذریعہ ڈاک) اور28مارچ (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5اپریل (بذریعہ ڈاک) اور دستی9اپریل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -