صحت کارڈ سکیم عوام کی سہولت کیلئے بہترین قدم ہے،افضل چیمہ

صحت کارڈ سکیم عوام کی سہولت کیلئے بہترین قدم ہے،افضل چیمہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر راہنماء افضل چیمہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ ز کی کامیابی پر اسی طرز کے صحت کارڈ پنجاب کے 36اضلاع میں دینے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ اسکیم کا اجراء عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی طرف اہم قدم ہے صحت کارڈ ہولڈر مختلف قسم کی سنگین بیماریوں جن کا علاج لاکھوں میں ہے اپنی بیماری کا مفت علاج کروا سکیں گے ۔

اور صحت کارڈ کی چار لاکھ کی لمٹ ختم ہونے پر نیا کارڈ بھی بنوا سکیں گے تاکہ وہ اپنی بیماری کے مکمل خاتمہ تک اپنا علاج معالجہ کروا سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گی اور مشکل مالی مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا ۔

صحت کارڈ

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -