الخدمت فاؤنڈیشن کا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے سیمینار

الخدمت فاؤنڈیشن کا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے سیمینار

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں الخدمت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام نے ٹریفک پولیس لاہور کے تعاون سے ٹریفک کے قوانین اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاجس میں ٹریفک ایجوکیشن آفیسرز معظم علی اور امتیاز نے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات اور اس سے رکا کیسے جا سکتا ہے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس ورکشاپ کوروڈ سیفٹی ورکشاپ کا نام دیا گیا تھا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تمام ملازمین نے شرکت کی اور ٹریفک قوانین کے حوالہ سے بہت کچھ سیکھا۔ معظم علی نے شرکاء کوبتایا کہ ذرا سی بے احتیاطی کی وجہ سے جہاں انسان اپنی جان گنواتا ہے ،وہاں اپنے خاندان کا بھی نقصان کر بیٹھتا ہے

۔اور اس میں زیادہ تر نقصان موٹر سائیکل سوار کا ہوتا ہے جوکہ اعداد و شمار کے مطابق% 63 ہے۔ اور ان میں بھی زیادہ اموات 21 سال سے40 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کی ہے جو53%تک ہے اور اس کی بنیادی وجہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا اور بے احتیاطی کے ساتھ موٹر سائیکل چلانا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -