حکومت الزامات کی سیاست تر ک کر کے عوام کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

حکومت الزامات کی سیاست تر ک کر کے عوام کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت الزامات کی سیاست کو ترک کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے حکومت کو اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی بجائے اپوزیشن کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئے۔

خطرات میں گھرے ہوئے ملک کو افہام و تفہیم کی تعمیری سیاست کی ضرورت ہے حکومت سنجیدہ ہو سیاست نہیں ریاست کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے حکومت تعصب کے تمام کارڈز ختم کر کے پاکستان کارڈ کو استعمال کرے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی ملکی و قومی مفاد میں نہیں ملک سنگین اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے حکومت نے اپنے منی بجٹ سے عوام کو مزید مہنگائی کی طرف دھکیل دیا ہے، عوام پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی تھی مزید ان پر ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر عوام کا کچومر نکال دیا گیا ہے ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے

اشرف بھٹی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -