منافع خوروں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ، 36دکاندار گر فتار ، 11کو جیل بھیج دیا گیا

منافع خوروں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ، 36دکاندار گر فتار ، 11کو جیل ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات اور منافع خوروں کیخلاف آپریشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق دوران آپریشن 97شیڈز کو گراتے ہوئے 82ریمپس کو مسمارکیا گیا اور17 بل بورڈز کو ہٹا دیاجبکہ2 تندوروں کو مسما ر کرتے ہوئے 3ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ۔ آپریشن میں ایل ڈی اے کے عملہ اور پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن کی سربراہی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔ اسی طرح بھاٹی چوک تا بنک آف پنجاب تک عارضی و پختہ سٹرکچرز کو مسمار کیا گیا اورشیڈزاور تھڑوں کے ساتھ ساتھ دکانوں کے باہر پڑے ہوئے سامان کو بھی ہٹا یا گیا ہے ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تجاوزات مہم میں تیزی لانے کی ہدایت ؂ کی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنرصالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے31افراد کے مقدمات درج کروائے اور36افراد کو حراست میں لے لیااور11دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 39000روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔اس موقع پر شہریوں نے بھی کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر خوفزدہ ہو جائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -