پنجاب کے ہسپتالوں میں 500ڈاکٹربھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے ہسپتالوں میں 500ڈاکٹربھرتی کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا معاملہ۔ حکومت کا 500 نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا فیصلہ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجو ایٹس کو بھرتی کے بعد ڈپلومہ کرایا جائے گا اور تمام ڈاکٹروں کو اچھی مراعات دی جائیں گی تا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آ سکے۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریضوں کی سہولت کی خاطر تمام ہسپتالوں میں فوراًبیڈمینجمنٹ کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی و دیگر امور پر اہم اجلاس ہواجس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری شکیل احمد اور لاہور سمیت صوبہ بھر سے وڈیولنک پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے اس موقع پرکہا کہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کیلئے صرف اگلے دس دن دیئے جا رہے ہیں۔دس دن بعد تمام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے جائزہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

ڈاکٹر ،بھرتی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -