نجی سکولوں کو غیر ضروری فنڈز وصول کرنے سے روکیں گے،محکمہ تعلیم

نجی سکولوں کو غیر ضروری فنڈز وصول کرنے سے روکیں گے،محکمہ تعلیم

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے پرائیوٹ سکولوں کی جانب سے مختلف فنڈز جن میں سپورٹس ڈے ‘کلرز ڈے‘ یا پھر اسی طرح کے مختلف دن منانے کے نام پر بچوں کے والدین سے ان فنڈز کی وصولی کو روک دینے کے واضح حکم نامے کے باوجود بھی پرائیوٹ سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے اس کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم کے اس حکم نامے پر عمل درآمد ہر قیمت پر کروایا جائے گا اور اس سلسلے میں والدین سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے فوری حل کے لئے ایک ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا اور والدین کی سہیولت کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کروائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ پرائیوٹ سکولوں کی انظامیہ اتنے ہی فنڈز والدین سے وصول کریں جس کی انہیں آئینی و قانونی طور پر اجازت ہے ہم والدین سے سکول مالکان کو زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -