علیم خان نے گرفتاری کے بعد مستعفی ہو کر مثال قائم کی،اعجاز چودھری

علیم خان نے گرفتاری کے بعد مستعفی ہو کر مثال قائم کی،اعجاز چودھری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکز ی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشور ہے کہ انصاف یکساں اور بلا تفریق ہونا چاہئے اور ہرفرد کو صفائی کا موقع بھی ملنا چاہئے ، عبدالعلیم خان نے دس سال تحریک انصاف کیلئے خدمت کی ہے انہوں نے گرفتاری کے بعد استعفی پیش کرکے مثال قائم کی ہے،قانون حرکت میں ہے عدالتیں جو فیصلہ کریں گی پی ٹی آئی قبول کرے گی،ہمارے وزرا نے اپنے احتساب کیلئے استعفی دئیے ہیں،،شہباز شریف کو شرم آنی چائیے وہ علیم خان سے سبق حاصل کرے اور استعفی دیں،شہباز شریف استعفی دے کر خود احتساب کے لئے پیش ہوں کلیئر ہو کر واپس آ جائیں۔وہ گزشتہ روز فیصل آباد کے ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ احتساب کا پروگرام حکومتی سرپرستی کے بغیر چل رہا ہے ،ادارے آزاد ہیں اپنی اپنی حیثیت میں کام کر رہے ہیں،نیب ایف آئی آے سمیت اداروں کو بخوبی علم ہے کہ کون کون قابل احتساب ہے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ۔

اعجاز چودھری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -