ہسپتالوں کیلئے 161ملین روپے کا زکوٰۃ فنڈمنظور

ہسپتالوں کیلئے 161ملین روپے کا زکوٰۃ فنڈمنظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر)پنجاب زکوٰۃوعشر کونسل کا چوتھا اجلاس زیر صدارت جسٹس(ریٹائرڈ) اختر حسن، چیئرمین پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل منعقد ہوا جس میں صوبائی سطح کے 48 ہسپتالوں/ طبی ادارہ جات کو دوسری ششماہی گرانٹ (جنوری تا جون) کے لئے مبلغ161.00 ملین روپے جاری کرنیکی منظوری دی گئی تا کہ مستحق مریضوں کا علاج بلا تعطل جاری رکھا جا سکے ۔اجلاس میں شوکت علی لالیکا، وزیر زکوٰۃ وعشرپنجاب، عاصم اقبال سیکرٹری زکوٰۃوعشر ، صفی اللہ گوندل ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)، محمد اسلم رامے ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب اور ممبران حافظ فضل رحیم اشرفی، حافظ زبیر احمد ظہیر، سید یاور عباس بخاری ایم پی اے، احمد شاہ کھگہ ایم پی اے، سید خاور علی شاہ ایم پی اے، سلیم بی بی ایم پی اے، عائشہ اقبال ایم پی اے، تنویر کوثر، ہادیہ اعوان ، محمد ارشد خاں سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ اور محمد انور سیکشن آفیسرمحکمہ سوشل ویلفیئر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت علی لالیکا وزیر زکوٰۃ وعشر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہل ، قابل اور دیانتدار افراد کو ہی ضلع زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبران کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ کونسل کے تمام ارکان نے وزیر زکوٰۃوعشر کے موقف کی تائید کی نیز اس امر کی بھی توثیق کی گئی کہ زکوٰۃ فنڈ کی بروقت تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔