کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قاری زواربہادر

کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قاری زواربہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و جبر کے جو پہاڑ توڑ رہی ہے، اس سے بھارت کے سیکولر ازم ہونے کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے گز شتہ روزکشمیری مجاہدین پر بھاتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے مزید دو نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت بھارت جلد مقبوضہ کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہوگا،بھارت اب زیادہ دیرتک فوجی طاقت کے ذریعے کشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفۃالاسلامیہ فیروز پور روڈ پر کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے حافظ نصیر احمد نورانی، محمد ارشد مہر،مولانا محمد سلیم اعوان،مولانا ظفر الر حمن ظفر، مولانا سجاد رضوی اور دیگر بھی خطاب کیا۔ قاری زوار بہادر نے کہاکہ کشمیر کے ساتھ تعلقات بحال رکھنے والے مسلم ممالک کو بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اگر ایسا ہو جائے تو چند دنوں میں کشمیر آزاد ہو سکتا ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مستقل قومی اور ریاستی پالیسی مرتب کی جائے جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے شکنجے سے نکالنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں حکومت کشمیر کمیٹی کو فعال اور متحرک بنائے، صرف مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مؤثر پالیسی کا اعلان کی جائے۔

زوار بہادر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -