محکمہ جنگلات پلانٹ فار پاکستان ڈے بھرپور طریقے سے منائے گا

محکمہ جنگلات پلانٹ فار پاکستان ڈے بھرپور طریقے سے منائے گا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پرائم منسٹر پاکستان پروگرام پلانٹ فار پاکستان ڈے 9فروری کو منایا جائے گا۔صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف وفشریز محمد سبطین خان نے محکمہ جنگلات کو پلانٹ فار پاکستان ڈے بھرپور طریقے سے منانے کے لئے ہدایات جار ی کر دیں۔پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ جنگلات کی جانب سے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 9فروری کو ٹری پلانٹیشن کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راولپنڈی، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں 2,2ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ 36اضلاع میں ٹری پلانٹیشن کی تقاریب منعقد کی جائیں گی اور 72ہزار پودے لگائے جائیں گے۔1لاکھ29ہزار6سو پودے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز کے دفاتر سے تقسیم کئے جائیں گے جبکہ سرکاری جنگلات میں 40ہزارپودے لگائے جائیں گے۔مختلف سرکاری اداروں میں 48000پودے تقسیم کئے جائیں گے اورمجموعی طور پر 6لاکھ پودے پلانٹ فار پاکستان ڈے پر لگائے جائیں گے۔پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سیکنڈ فیز میں دوبارہ6لاکھ پودے مذکورہ بالا طریقہ کار کے مطابق لگائے جائیں گے۔محکمہ جنگلات کے دفتر میں ایک اہم اجلاس میں مکمل حکمت عملی تیار کر لی گئی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

پلانٹ فار پاکستان

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -