حکومت خود ہی اداروں کو متنازع بنا رہی ہے،عظمیٰ زاہد بخاری

حکومت خود ہی اداروں کو متنازع بنا رہی ہے،عظمیٰ زاہد بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ این آر او کی باتیں کرنے والوں نے گھر اور کابینہ سے این آر او تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کیا علیم خان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ گرفتار ہونے جا رہے ہیں اس لیے وہ اپنا استعفیٰ ساتھ لے کر گئے تھے۔حکومت خود ہی اداروں کو متنازع بنا رہی ہے۔عمران خان خود این آر او دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں پھر وہ اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا علیم خان باہر آئیں گے تو اْن سے ضرور پوچھیں گے کہ کیا ان کو خواب آئی تھی کہ وہ گرفتار ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -