حکومت عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی،سعدیہ سہیل

حکومت عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کرپشن پر ڈھیل یا ڈیل کے خواہشمند احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔ عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے پر عملدرآمد ہو گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرپشن میں ملوث لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔ کرپشن کا پیسہ بچانے کے لئے اکٹھے ہونے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ماضی میں ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے اور کرپشن کے الزامات لگانے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے جن پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جمہوریت نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے چیخیں مار رہی ہیں۔

سعدیہ سہیل

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -