تاج پورہ میں سینٹری ورکرز کا تربیتی سیشن،البیراک افسران کے لیکچر

تاج پورہ میں سینٹری ورکرز کا تربیتی سیشن،البیراک افسران کے لیکچر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں صفائی کے امور سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کی صحت و حفاظت کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر سینٹری ورکرز کی رہنمائی کیلئے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے دوران ان کے فیلڈ سے متعلق مسائل کو سننے کے ساتھ ساتھ انہیں حفاظتی فیس ماسک اور گلوز مہیا کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ روزتاج پورہ میں البیراک ٹیم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں 100 سے زائد سینٹری ورکرز نے شرکت کی۔ مقامی پارک میں کیمپ لگا یا گیا جہاں پر البیراک اسسٹنٹ منیجر سعدیہ رفیق نے سینٹری عملے کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی سے متعلق ضروری ہدایات پر تفصیلی لیکچر دیا جبکہ فیلڈ سرگرمیوں میں مکمل یونیفارم رکھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکیدبھی کی۔ ایک روزہ کاؤنسلنگ سیشن کے دوران البیراک افسران نے سینٹری سٹاف کو درپیش مسائل کو بھی سنا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز، ولید اقبال اور حارث بن خاورسرگرمی میں موجود تھے۔واضح رہے کہ البیراک آئندہ بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کاونسلنگ سیشنز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ حفاظتی سازوسامان کی تقسیم جاری رکھے گی۔

کیمپ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -