تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم کی صحت پر سیاست افسوسناک ہے،پرویز ملک

تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم کی صحت پر سیاست افسوسناک ہے،پرویز ملک

  

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویزملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ تین دفعہ منتخب وزیراعظم کی صحت پر سیاست افسوسناک اور پنجاب حکومت کی ذہنی پستی کی عکاسی ہے،حکومت کا این آر او کا سودا بِک نہیں رہا، نالائق حکمرانوں سے حکومت تو چل نہیں رہی، صرف زبانیں چل رہی ہیں،شہباز شریف سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ کو ڈھیل نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سروسز ہسپتال کے بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے کٹھ پتلی ترجمانوں کے ذریعے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کے گمنام ترجمان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت جان چکی ہے نوازشریف کی کے ساتھ کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہو سکتا تو حاسد اور نالائق حکومت نے نوازشریف کی صحت پہ سیاست شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم جب سے آئے ہیں، بدقسمتی سے قوم کو ہر روز ایک بری خبر ہی مل رہی ہے۔ عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور داخلی کیفیت ان کی سابقہ توقعات سے بھی بہت بری رہی۔

پرویز ملک

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -