انگریز 1901سے آج تک قادیانیوں کے حمایتی ہیں،علماء

انگریز 1901سے آج تک قادیانیوں کے حمایتی ہیں،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) 7 فروری 1935ء کوریاست بہاولپور نے سب سے پہلے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا ۔علماءِ کرام آج خطبات جمعہ میں عقیدہ ختم نبوت اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت پر روشنی ڈالیں گے ان خیالات کا اظہار امت مسلمہ کی بین الاقوامی جماعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم نے 7فروری 1935ء کو اسلامی ریاست بہاولپور کا منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو سب سے پہلے غیرمسلم اقلیت قراردینے کے تاریخ ساز فیصلے کے موقع پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ انگریز کی شہہ پر مرزاغلام قادیانی نے 1901ء میں جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا اور مسلمانوں میں فتنہ و فساد پیدا کیا اور انگریز سامراج کی جاسوسی کا کرداراداکیااور مرزاغلام قادیانی 26مئی 1908ء میں واصل جہنم ہوا تا ہم انگریز گورنمنٹ نے اسلام و صاحب اسلامؐ اور اہل اسلام کو نقصان پہنچانے کیلئے اپنی جاسوس جماعت قادیانیت کو پروموٹ کیا اور جو تا حال کررہاہے اور اسطرح انگریز کے خودکاشتہ پودے قادیانیت کیخلاف غیور مسلمانوں کی تحریک و جدوجہد بھی جاری و ساری ہے اور اس جدوجہد کے نتیجے میں ہی 7فروری 1935ء کو ہی اسلامی ریاست بہاولپور عدالت کے فاضل جج محمد اکبر کی سربراہی میں منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کو آئینی و قانونی طور پر غیرمسلم اقلیت قراردیاگیا اس تاریخ ساز فیصلے کی یاد میں مختلف پروگرامز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آج خطبات جمعہ میں اس تاریخی فیصلے کو موضوع بنائے گے اور اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے ناپاک عقائد و عظائم پر مفصل روشنی ڈالیں گے ۔