ٹر ک ،ٹرالوں کو لوٹنے کی وارداتیں روکی جائیں،لالہ یاسر نصیر

ٹر ک ،ٹرالوں کو لوٹنے کی وارداتیں روکی جائیں،لالہ یاسر نصیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے نائب صدرلالہ یاسرنصیر کی زیر صدارت ٹرک ٹرالہ اونرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کااجلاس، عہدیداروں نے اپنے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر راہزنی اورچوری کی وارداتوں سے نبردآزما ہونے کے لیے حکومت کی سرپرستی انتہائی ضروری ہے۔ ٹرکوں اورٹرالوں پرکروڑوں روپے مالیت کی مال برداری کی جاتی ہے ۔ قیمتی سامان کی حفاظت غیر یقینی ہوکررہ گئی ہے۔ حکومت کو اس ضمن میں غیر معمولی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اس اجلاس میں حیدر زیدی ، چوہدری تیمور علی، میاں علی شیر، رانا محمدخان، عبدالمتین شیخ اور تنویر الدین ملک نے خصوصی شرکت کی اور اپنے تحفظات اور مسائل کا ابلاغ کیا۔ اسی اجلاس میں لالہ یاسرنصیر نے عہدیداروں کے مسائل سے آگاہی حاصل دیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ حکومتی ایوانوں میں ان کی آواز کو بلند کرکے مسائل کا حل تلاش کریں گے۔

یاسر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -