پاکستان سٹاک مارکیٹ ،دوسرے روز بھی مندا انڈیکس مزید173پوائنٹس گرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ،دوسرے روز بھی مندا انڈیکس مزید173پوائنٹس گرگیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 41500اور41400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں38ارب71کروڑروپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.89فیصدکم جبکہ63.43فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کراچی اسٹاک ایکسچنیج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس41606پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعدازاں فروخت کے دباؤاورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس41289پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم دوسرے سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 172.93پوائنٹس کمی سے41332.75پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،229کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں38ارب71کروڑ1لاکھ93ہزار320روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر82کھرب29کروڑ59لاکھ11ہزار468روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ67لاکھ68ہزار780شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت6کروڑ74لاکھ95ہزار220 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت30.00روپے اضافے سے2000.00روپے اورسروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت19.90روپے اضافے سے829.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے8800.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت127.00روپے کمی سے3100.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کولوٹے کیمکلزکی سرگرمیاں1کروڑ60لاکھ4ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت48پیسے اضافے سے17.48روپے پرجبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ21لاکھ97ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت58پیسے اضافے سے28.28روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس89.48پوائنٹس کمی سے19847.92پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس251.34پوائنٹس کمی سے69374.67پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس138.30پوائنٹس کمی سے29908.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

علاقائی -